پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان، آج پیٹرول کی ٹرپل سنچری متوقع

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں بجلی بلوں میں اضافے کے باعث عوام سراپا احتجاج ہیں، مہنگائی کے باعث عوام کا گزر بسر انتہائی مشکل سے ہو رہا ہے، ایسے میں حکومت ایک مرتبہ پھر سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے پر غور کر رہی ہے۔

حتمی فیصلہ آئل ایڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے مشاورت کے بعد آج کیا جائے گا، 10 روپے کے اضافے سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرول کی قیمت 300 روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں یکم سے 15 ستمبر تک کے لیے بڑا اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکام کی جانب سے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل اور پیٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

شہباز شریف حکومت نے رواں ماہ اگست کے آغاز میں پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے اضافہ کیا تھا، اس اضافے سے ملک میں ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھائے، مال گاڑیوں کا بھی کرایہ بڑھا جس سے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

بعد ازاں نگراں وزیراعظم کی تقرری کے بعد انوار الحق کاکڑ نے 15 اگست کو ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور پیٹرول کی قیمت 17 روپے بڑھا دی گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ روز برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 31 سینٹس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 85.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر میں 38 سینٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 81.54 ڈالر پر پہنچ گئی ہے، دونوں بینچ مارکس میں منگل کو ایک ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث حکومت کو ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہی ہو گا، لیکن بجلی کے بلوں پرعائد ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں عوام کے سراپا احتجاج ہونے کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نگراں حکومت کے لیے مشکل ترین فیصلہ ثابت ہو گا۔

 

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کی اتحادی حکومت میں پیٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا صرف بجلی اور گیس کی مد میں صارفین پر 1800 ارب روپے سے زیادہ کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

17 ماہ کے دور حکومت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 123 روپے 9 پیسے کا اضافہ کیا گیا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 129 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم