زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک واقعی انتقال کر گئے

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینسر کے موذی مرض میں مبتلا زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کا انتقال ہو گیا، سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق انکی اہلیہ نادین اسٹریک نے کی۔ ان کی عمر محض 49 برس تھی۔

ہیتھ اسٹریک کی اہلیہ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ فیس بک پر مداحوں سے دُکھ کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح 3 ستمبر 2023 بروز اتوار، میری زندگی کی محبت اور میرے خوبصورت بچوں کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ زمبابوے کے سابق کھلاڑی ہینری اولنگو نے ایکس کے ذریعے یہ خبر پہنچائی تھی کہ ان کے ساتھی اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کا انتقال ہوگیا ہے مگر کچھ دیر قبل ہینری اولنگو نے ہی یہ خبر پہنچائی ہے کہ ان کی ہیتھ اسٹریک سے بات ہوئی ہے اور وہ زندہ ہیں۔

ہینری اولنگو نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ ’ہیتھ اسٹریک سے متعلق موت کی خبروں میں حقائق کی کمی ہے۔ میری ابھی ان سے بات ہوئی ہے۔ تھرڈ امپائر نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور وہ زندہ ہیں‘۔

واضح رہے کہ ہیتھ اسٹریک کی خبر آنے کے بعد سابق کھلاڑیوں نے بھی تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا تھا اور ان کی وفات کو کھیل کی دنیا سے متعلق بڑی خبر قرار دیا جارہا تھا۔

اس سے قبل سابق فاسٹ بولر ہنری اولونگو نے ایکس پر لکھا تھا کہ ’افسوسناک خبر ہے کہ زمبابوے کا سب سے لیجنڈ اور بڑا آل راؤنڈر ہیتھ اسٹریک چلا گیا ہے۔ خوشی ہے کہ ہم نے ہیتھ اسٹریک کے ساتھ کرکٹ کھیلی‘۔

خاندان نے میرے بہت سے دوسرے لوگوں کے لیے کیا کچھ کیا ‘۔

’ہمارے دل ٹوٹے ہوئے ہیں، آپ نے اپنے پیچھے ایک خوبصورت کنبہ اور ایک میراث چھوڑی ہے تاکہ ہم زندہ رہیں۔ ہم آپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور آپ کو یاد کرتے رہیں گے۔‘

ہیتھ اسٹریک کا کیریئر

لیجنڈری کرکٹر ہیتھ اسٹریک زمبابوے کے پہلے بولر تھے جنہوں نے ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کیں۔

ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے، انہوں نے 2000 سے 2004 تک زمبابوے ٹیم کی قیادت بھی کی۔

انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 4933 رنز بنائے اور 455 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں