پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد ایشیا کپ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا اہم میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہونے کے بعد ایونٹ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ان دنوں مون سون بارشیں ہو رہی ہیں، دارالحکومت کولمبو گزشتہ 5 روز سے بارشوں کی زد میں ہے، اور یہیں پر ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کے تمام میچز ہونے کے علاوہ فائنل کا انعقاد بھی ہونا ہے۔

ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان یا یو اے ای میں نہ ہونے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر تنقید کی جا رہی ہے کہ ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں، پاکستان اور بھارت کا میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے یو اے ای میں میچز کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولمبو میں بارشوں کے باعث یہاں کے میچز دمبولا بھی منتقل کیے جا سکتے ہیں جہاں ان دنوں موسم ٹھیک ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ممبر بورڈز کا اہم اجلاس بلا لیا ہے، اور اس حوالے سے اہم فیصلہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ہو جائے گا۔

دوسری طرف ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے اپنا کوئی موقف ظاہر نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی حملے کے باعث امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب اب کچھ گھنٹوں بعد ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان میں پہلی بار چینی ڈریگن بوٹ فیسٹیول، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کا تاریخی جشن

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں