یومیہ 6 لاکھ روپے معاوضہ ایک ملین سال میں بھی ممکن نہیں، ماہم عامر

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہم عامر ایک بہت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں اور وہ ورسٹائل کردارادا کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ پروین اکبر کی بہو، فیضان شیخ کی بیوی اور رابعہ کلثوم کی بھابھی ہیں۔

وہ خود بھی اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں اور اب وہ اپنے شوہر فیضان شیخ جو کہ اس وقت ڈراما سیریل ’تماشا گھر‘ میں کام کر رہے ہیں، کی معاونت کر رہی ہیں۔

 ماہم عامر ایاز نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنے بارے میں مداحوں کے ساتھ کچھ حقائق شیئر کیے ہیں۔

انٹرویو کے دوران ماہم سے پوچھا گیا کہ ’ کیا انہوں نے کبھی اپنے بارے میں کوئی افواہ سنی ہے جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیاہو؟۔تو انہوں نے جواب میں کہا کہ، انٹرنیٹ پر ان کے بارے میں کافی کچھ کہا گیا لیکن ایک چیز نے ان کے ’طوطے اڑا دیے‘۔ تاہم وہ کیا بات تھی انہوں نے تفصیل نہیں بتائی۔

 

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ماہم عامر جب کسی ڈرامے کے سیٹ پر ہوتی ہیں تو  وہ روزانہ کے 6 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں، یہ باتیں محض یو ٹیوب پر ہی پھیلائی جاتی ہیں۔

ماہم عامر نے کہا کہ ڈراما سیٹ پر ایک دن میں 6 لاکھ روپے معاوضہ لینا تو ایک ملین سال میں بھی ممکن نہیں، تاہم اداکاروں کو اشتہارات میں کام کرنے پر اچھا معاوضہ مل جاتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں