خیبرپختونخوا میں 3 بڑے کرکٹ میچز کرانے کی تیاریاں شروع

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

   خیبر پختونخوا کی نگراں صوبائی حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صوبے میں 3بڑے کرکٹ میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر کھیل ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا، افسوس کی بات ہے کہ صوبے میں کئی سال سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 3بڑےمیچز خیبرپختونخوا میں کروانے جارہے ہیں جن میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو میچز کا حصہ بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر نجیب اللہ نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم ، پشاور کو جلد پی سی بی کے حوالے کردیا جائے گا، اسے میچز کے لیے مکمل تیار کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 2ماہ میں حیات آباد اسٹیڈیم کو بھی پی سی بی کے حوالے کردیا جائے گا۔ اس اسٹیڈیم کو لیز پر پی سی بی کو دیا جائے گا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل مینیجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے حوالے سے نہایت سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی اور صوبائی حکومت اپنا اپنا کردار ادا کریں گی۔

جنید ضیاء نے کہا کہ پی سی بی خیبرپختونخوا میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کا انعقاد بھی کرانا چاہتا ہے، کرکٹ ٹیم میں نیا ٹیلنٹ خیبرپختونخوا سے سامنے آتا ہے اسی لیے ہم فرسٹ کلاس میچ خیبرپختونخوا میں کرانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میچز کے حوالے سے کبھی بہانے نہیں بناتی، حکومت نے خود باور کروایا ہے کہ وہ ان اسٹیڈیمز میں میچز کے انعقاد کا ارادہ رکھتی ہے۔

جنید ضیاء نے کہا کہ اسٹیڈیمز کی جانچ پڑتال کے لیے نگران وزیرکھیل نے کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟