انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی ہے۔
ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو اپنے فیصلہ سے مطلع کردیا ہے۔
ایف آئی ایچ نے اپنے فیصلے میں بتایا ہے کہ اس نے حکومت پاکستان اور سپورٹس بورڈ کی جانب سے عدم تعاون پر پاکستان سے میزبانی واپس لی۔
فیصلے میں پاکستان سے ایونٹ کی میزبانی کی واپسی کی بنیادی وجہ ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں حکومتی مداخلت بیان کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
ایف آئی ایچ نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لئے حکومت کے تعاون اور سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے، حکومت پاکستان ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ ایف آئی ایچ کو وہ سپورٹ فراہم نہیں کررہے۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریش کا مزید کہنا تھا کہ اولمپک کوالیفائر جیسا بڑا ایونٹ حکومت پاکستان کے تعاون کے بغیر منعقد کرانا ممکن نہیں، ان تمام وجوہات کی بنا پرپاکستان سے اولمپک کوالئفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لی جارہی ھے۔
واضح رہے پاکستان نے 1994ء چیمپینز ٹرافی کے بعد پہلی بارعالمی سطح کے اولمپک کوالیفائرایونٹ 2024ء کی میزبانی حاصل کی تھی۔