اسلام آباد، پنجاب اور کشمیر میں بارش برسے گی، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کو موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام یا رات کو خطہ پوٹھوہار، شما ل مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد کا موسم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام یا رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم خوشگوار

کراچی سمیت سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں خوشگوار موسم کی توقع ہے۔

 پاکستان کے ساحلی علاقوں پر صومالین  تھرسٹ میں اضافے کی وجہ سے کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں پر آئندہ چند دنوں تک سمندری بادل منڈلائیں گے اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 45 اوردالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا