ورلڈ کپ 2023: کون ہو گا نسیم شاہ کا متبادل؟ نئی بحث چھڑ گئی

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ دائیں کاندھے میں چوٹ لگنے کے بعد ممکنہ طور پر بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نسیم شاہ گزشتہ ہفتے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے دوسرے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ کا سری لنکا کے خلاف اہم میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے اور نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا

انجری کا شکار نسیم شاہ کے لیے کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر جہاں نیک خوہشات کا اظہار کیا تو وہیں دوسری جانب نسیم شاہ کا متبادل کون ہو گا؟ کی فکر کا بھی ستانے لگی۔

کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کے متبادل کے نام تجویز کیے، کسی نے محمد عامر کو واپس لانے کی تجویز دی تو کوئی زمان خان کو کے حق میں بات کرتا نظر آیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پاکستان کرکٹ شائقین نے جانے مانے فاسٹ بولرز محمد عامر، زمان خان، احسان اللہ، شاہ نواز دہانی، حسن علی کو نسیم شاہ کے جگہ لینے کے لیے ٹاپ بنائے رکھا۔

سوشل میڈیا پر زین راجپوت نامی صارف نے پی سی بی سے محمد عامر کو پھر سے ٹیم میں لانے کی خواہش کا اظہار کیا، لکھتے ہے کہ نسیم شاہ کی جگہ صرف محمد عامر ہی لے سکتے ہیں

https://twitter.com/zain_rajpoot39/status/1703071060285878775

شہریار اعجاز کہتے ہے کہ ان شااللہ نسیم شاہ ورلڈ کپ تک فٹ ہو جائیں گے، اگر وہ فٹ نہ ہوئے تو میں حسن علی یا محمد حسنین کے ساتھ جاؤں گا۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1703035016643526815

یاد رہے کہ محمد حسنین بھی اس وقت انجری کا شکار ہیں۔

متین خان نامی صارف احسان اللہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ میچز کے لیے اسپیڈ گن احسان اللہ کی ضرورت ہے۔

کرکٹ ویڈ انیس نامی صارف نے ’ایکس‘ پر ایک پیغام لکھا کہ محمد حسنین اور احسان اللہ زخمی ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں، اور حسن علی ابھی تک لنکا پریمیئر لیگ میں لگنے والی انجری سے صحت یاب نہیں ہوئے۔ اسی لیے شاہنواز دہانی اور زمان خان کو بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp