ملک میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 1 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر294 روپے 90 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 295روپے95 یسےرہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 78.62 روپے، اماراتی درہم 80.29 روپے، قطری ریال 80.87 روپے، کویتی دینار954.99 روپے اور بحرینی دینار 782.34 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 190 روپے28 پیسے، کینیڈین ڈالر 219 روپے 17 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 365 روپے 32 پیسے ریکارڈ کی گئی۔