تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہیے، جنت مرزا کی سالگرہ پارٹی کا ’سیزن 2‘

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی سالگرہ کی تقریب کے ایک ہفتے بعد ایک اور سالگرہ منالی تاہم اس مرتبہ گزشتہ کی نسبت مہمانوں کا دائرہ تھوڑا وسیع تھا۔

جنت مرزا نے 14 ستمبر کو اپنی 23 واں یوم پیدائش منایا تھا اور اس تقریب کی دلکش تصاویر بھی وائرل کی تھیں تاہم ایک ہفتے بعد ہی دوبارہ منعقدہ کردہ فنکشن کا فوٹو شوٹ بھی ان کے مداحوں کے لیے کچھ کم دلکش نہیں ہیں۔

 

وہ بسا اوقات اپنے مداحوں کی خاطر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور شاید یہ بھی ان کی مثالی فالوونگ کی ایک بڑی وجہ ہے۔

جنت مرزا کے فالوورز ان کی تصایر بیحد پسند کرتے ہیں اور اپنے کمینٹس میں اس کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں۔

14 ستمبر کو منعقدہ تقریب سالگرہ کی ایک تصویر

ان کا شمار ملک کے کامیاب ترین اور مشہور ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک پران کے تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ فالوورز ہیں۔ علاوہ ازیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہیں50 لاکھ سے کچھ ہی کم افراد فالو کرتے ہیں۔

ان کی 23 ویں سالگرہ کی پارٹی کے’سیزن 2‘ میں معروف ٹک ٹاک شخصیات بشمول میشی اویس، ڈاکٹر مدیحہ اور ایم جے احسان نے شرکت کی۔

لیکن ایسا نہیں ہے کہ جنت مرزا محض تقاریب کا انعقاد اور ان کی تصاویر شیئر کرتی ہیں بلکہ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک فیشن ڈیزائننر ہیں اور کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ عنقریب ملک کے شاندار صنعتی شہر فیصل آباد میں اپنا ایک سیلون بھی کھولنے والی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان