کراچی: ملازم کے ہاتھوں قتل ماں اور بیٹے کی لاشیں کنویں سے برآمد

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر کے چوکیدار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماں اور بیٹے کو نشہ آور ادویات کھلا کر قتل کر کے کنویں میں پھینک دیا، جن کی لاشیں پولیس نے برآمد کر کے اسپتال منتقل کر دیں۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد مجاہد کالونی میں گھر کے اندر کنویں سے ماں بیٹے کی لاشیں ملیں جنہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔جب تفتیش کی گئی تو قتل کی واردات میں گھر کے چوکیدار کے ملوث ہونے کے شوائد مل گئے۔

پولیس کے مطابق چوکیدار کو گرفتار کرلیا گیا اور تفتیش کے دوران اس نے لاشوں کی نشاندہی کی جس کے بعد لاشوں کو کنویں سے نکال لیا گیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ بگٹی نے واقعے کی تفصیلات بتائی ہیں کہ 19 تاریخ کو مقتولہ کی بیٹی نے تھانہ ناظم آباد میں والدہ سے رابطہ نہ ہونے کے بعد رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے واقعے کی ٹیکنیکل بنیادوں پرتفتیش شروع کی۔

پولیس کے مطابق ماں اور بیٹا ساتھ رہتے تھے اور کیٹرنگ کا کام کیا کرتے تھے۔ دوران تفتیش سی ڈی آر سے ان کے ایک ملازم فیصل کی مشکوک حرکات رپورٹ ہوئیں۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق فیصل نے ساتھی ذیشان اور وحید کے ساتھ واردات کی منصوبہ بندی کی اور ملزمان نے مقتولین کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلہ دبا کر قتل کیا جس کے بعد لاشیں گھر کے ہی کنویں میں پھینک دیں۔

مبینہ ملزمان نے گھر سے گاڑیاں بھی کباڑیے کو فروخت کر دیں

پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزمان نے گھر سےگاڑیاں چوری کیں اور ایک گاڑی کباڑ یے کو فروخت کیں  واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں جبکہ ایک فرار ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ بگٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کیفر کرداد تک پہنچایا جائے گا، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد جو نشہ آور ادویات مقتولین کو قتل سے پہلے دی گئی تھیں ان کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی جائیں گی۔

ایدھی کی بحری خدمات انجام دینے والی ٹیم نے  پولیس کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں 58 سالہ شائستہ اور 37 سال کے عبدالہادی کی لاشیں کنویں سے نکالنے کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب