جناح ہاؤس حملہ کیس: صنم جاوید سمیت دیگر خواتین رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہا ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید سمیت دیگر خواتین کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں صنم جاوید سمیت 9 خواتین کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔ آج جیل سے رہائی کے فوراً بعد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ہفتہ کے روز صنم جاوید اور دیگر کی رہائی کا حکم دیا تھا، اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث روبکار جاری نہیں ہو سکی تھی۔ آج روبکار جاری ہونے پر خواتین کو رہائی ملی مگر پولیس نے اُدھر سے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کی خواتین کو تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 109/23 میں گرفتار کیا گیا ہے، منگل کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب پراسیکیوشن کی جانب سے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد صنم جاوید اور دیگر کی ضمانتیں منظور ہونے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد پرتشدد احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

صنم جاوید اور دیگر خواتین پر جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے کر الزام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں