سائفر کیس میں گرفتار عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کا تحریری حکم نامہ جاری

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں گرفتار عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سابق وزیر اعظم کو اٹک جیل میں قید رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری تحریری حکم نامہ کے مطابق سابق وزیر اعظم کو فوری طور پر راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں جیل میں بہتر کیٹگری کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے عمران خان کی جیل منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سلسلہ میں آج جاری کیے جانیوالے تحریری حکم نامہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے اٹک جیل منتقلی کے تمام احکامات، نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم اور پڑھے لکھے شخص ہیں۔ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے یہ بات توطے شدہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بہتر کلاس کے حقدار ہیں، حق تلفی نہیں ہونی چاہیے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتاہے۔ ’جب سزا تھی تب تو شاید یہ تھا کہ کتنا عرصہ رکھنا ہوگا اس لیے اٹک جیل منتقل کیا گیا اب تو سزا معطل ہو چکی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔‘

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق حکم ہی اٹک جیل کا تھا۔ چیف جسٹس نے تصیح کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وہ آرڈر اس لیے تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل میں ہی تھے۔ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان