نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کمر کس لی، شہباز شریف

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد پاکستان نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آ رہے ہیں، ان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا ہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے، اس کے علاوہ قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہماری منصوبہ بندی میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رُخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا، ہم نے نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا ہے، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ہے۔

شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو موثر بنایا جائے۔

اجلاس میں شریک پارٹی رہنماؤں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔

شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز سمیت دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دی اور اب تک کے اقدامات کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟