ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر اہم کارروائی۔ جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ ضیاء اللہ نامی مسافر پرواز نمبر QR611 سے اٹلی جا رہا تھا۔ مسافر کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کی جانب سے پیش کیے جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ کارڈ ایجنٹ سے 12 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا تھا۔ مسافر کو بعد ازاں مزید تفتیش اور ایجنٹ کی نشاندہی کے حوالے سے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔