پاکستانی کھلاڑی اپنے ساتھی شاہین آفریدی کو کیا سمجھتے ہیں؟ دلچسپ انسٹاگرام سٹوری

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ’ایگل‘ قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کھلاڑیوں سے سوال پوچھا گیا کہ آپ شاہین شاہ آفریدی کو کیسے بیان کریں گے؟

جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ ’ایگل‘۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ وہ (شاہین شاہ آفریدی) ایک فائٹر ہے جو کبھی ہار نہیں مانتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

شاداب خان کی جانب سے ’ایگل‘ قرار دیئے جانے پر شاہین شاہ آفریدی بذات خود شاداب خان سے متفق دکھائی دیے۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ’آپ جب ’ایگل‘ کے نام سے بلائیں گے اور آفریدی کے نام سے پکاریں گے تو اس سے مجھے مزید طاقت ملے گی۔‘

واضح رہے کہ شاہین ایک پرندہ ہے جسے انگریزی میں ’ایگل‘ کہتے ہیں جبکہ اردو میں شاہین کو ’عقاب‘ بھی کہا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی