پی ایس ایل8 کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
Qalandars were a force to be reckoned with tonight! #SabSitarayHumaray l #QGvLQ l #HBLPSL8 pic.twitter.com/nrRVfW0gf7
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2023
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 199رنز کا ٹارگٹ دیا۔
لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 198رنز بنائے۔ جس میں شائی ہوپ نے 47، سکندر رضا نے 32 اور مرزا طاہر بیگ نے 31 رنز اسکور کیے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیس احمد اور اوڈین اسمتھ نے دو، دو وکٹیں لیں۔
جواب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔ جیسن رائے نے 48 اور محمد حفیظ نے 25 رنز اسکور کیے۔
لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل میں اب تک کوئٹہ نے 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے۔
لاہور قلندرز 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔