احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے شریک ملزمان کو بری کر دیا۔
احتساب عدالت لاہور کے جج علی ذوالقرنین آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو طلب کرنے یا نہ کرنے سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےعدالت نے دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کے شامل تفتیش ہونے اور نیب رپورٹ کی روشنی میں دونوں ملزمان کو بری کیا۔
نیب نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف، بیورو کریٹ احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس دائر کر رکھا ہے، شہباز شریف نے بھی اس ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔