پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کا معاملہ: اہلیہ کا چیف جسٹس کو خط

جمعہ 13 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کے معاملے پر ان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی بازیابی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا۔

اہلیہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لینے اور جلد از جلد بازیابی یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

اہلیہ نے لکھا کہ فرخ حبیب کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں حبسِ بے جا کی درخواست دائر کی گئی جس پر تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے، عدالتی حکم کے باوجود حکام فرخ حبیب کے آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں کسی بھی عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ خدشہ ہے کہ ان کے شوہر کو اپنی سیاسی وابستگی تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کے لیے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کے اغوا اور جبری گمشدیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں جن میں اعلٰی عدلیہ کی مداخلت ناگزیر ہے۔

اہلیہ نے چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ محترم چیف جسٹس سے ہمارے خاندان کے بنیادی حقوق کے محافظ کے طور پراس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور فرخ حبیب کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش