نوازشریف کی واپسی کا جشن، طیارے لاہور پر گُل پاشی کریں گے

جمعرات 19 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان و قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے لیگی قائد کے استقبال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مسلم لیگی قائد کے استقبال کے لیے ملک بھر سے کارکنان لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، زیادہ تر قافلے ہفتہ کے روز ہی لاہور پہنچیں گے۔

مسلم لیگی قائد کا لاہور آمد پر جہاں مختلف نعروں سے استقبال ہو گا وہیں ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے ڈیڑھ گھنٹے تک 2 طیارے نواز شریف کی آمد کی خوشی میں شہر میں پھول پھینکیں گے۔

نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل عدالتوں سے بھی بڑا ریلیف مل گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کو وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت نے نوازشریف کو 24 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی وطن واپسی پر نیا ترانہ ’ہے قائد ہمارا نواز شریف، ہے فخر ہمارا نواز شریف‘ بھی ریلیز کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان نواز شریف کے استقبال کے لیے پُرجوش ہیں، چیف آرگنازئر مسلم لیگ ن مریم نواز خود استقبال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف وطن واپسی پر ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، اب رکے ہوئے کام دوبارہ شروع ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی