پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے والے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے اپنے والد کی رہائی کے لیے عدالت پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود کے بیٹے زین قریشی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے والد کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے ٹھکانے کا علم نہیں ہے۔ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے شاہ محمود قریشی کی رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔
جیل بھرو تحریک میں گرفتاری @PTIofficial لیڈرشپ نے خود دی،اب قیدی بسوں میں ڈال کر خوفزہ کرنے کیلیےسڑکوں پر گھمایا جارہاہےاور نامعلوم مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔#امپورٹڈ_حکومت کس قانون کے تحت یہ اقدام اٹھا رہی ہے؟#فسطائی_حکومت سن لیں ہم ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والےنہیں!#خوف_کے_بت_توڑ_دو pic.twitter.com/o93B53hFvt
— Zain Hussain Qureshi (@ZainHQ) February 23, 2023
جسٹس شہرام سرور چوہدری جمعہ کے روز گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے اعلیٰ قیادت کو کوٹ لکھپت جیل سے نامعلوم مقام منتقل کیا جا رہا ہے ۔
پی ٹی آئی کےرہنما زین قریشی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے نائب صدر شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اور اعظم سواتی سوار ہے۔
ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس کل گرفتاری دینے والے کارکنوں اور لیڈر شپ کو نامعلوم مقام منتقل کر رہی ہے۔