اللہ تعالیٰ نے چاند پہلے بنایا تھا یا زمین؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اللہ تعالیٰ نے چاند پہلے بنایا یا زمین، اس سے متعلق ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے، جس میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ چاند ہماری سوچ سے بھی پہلے وجود میں آچکا تھا لیکن پھر بھی چاند کی عمر زمین کی عمر سے کم ہے۔ محققین کے مطابق چاند کی عمر 4 ارب 46 کروڑ سال کے لگ بھگ ہے جبکہ زمین کی عمر 4 ارب 50 کروڑ یا 4 ارب 60 کروڑ سال ہے۔

1972 کے اپولو 17 مشن کے دوران چاند سے اکٹھے کیے گئے نمونوں کے تجزیے کے بعد سائنسدانوں نے چاند کی عمر کا تخمینہ لگایا ہے۔ امریکا کی شکاگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق چاند کی عمر 4 ارب 46 کروڑ سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل جو تحقیق کی گئی تھی اس کے مطابق چاند کی عمر 4 ارب 6 کروڑ سال بتائی گئی تھی۔

1972 میں چاند پر جانے والے آخری 2 انسان یوجین سرنن اور ہیریسن جیک شمٹ کے چاند سے لائے گئے نمونوں پر تحقیق کے بعد محققین نے بتایا کہ چاند کے نمونوں میں موجود نینو زرقون کرسٹلز کے تجزیے کے بعد چاند کی عمر سے متعلق معلوم ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چاند نے نظام شمسی کی پیدائش کے پہلے 110 ملین سالوں میں اپنی تشکیل کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے یہ ایک چٹان کی صورت میں سامنے آیا۔ چاند سے لیے گئے نمونوں سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ نینو زرقون دنیا کا سب سے قدیم اور سخت ترین پتھر ہے۔

رپورٹ کے مطابق کئی سالوں میں چاند کے بہت سے نمونوں کا مطالعہ کیا گیا ہے، لیکن محققین نے تحقیق کو آہستہ آہستہ جاری کیا کیونکہ سائنسدانوں نے ابتدائی طور پر پیش گوئی کی تھی کہ اس ٹیکنالوجی میں وقت کے ساتھ بہتری آئے گی اور بہتر بصیرت کو قابل بنایا جائے گا۔

سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ نینو کرسٹلز اس وقت بننا شروع ہوگئے تھے جب اربوں سال قبل مریخ کے حجم کا ایک سیارہ زمین سے ٹکرایا تھا۔ زمین سے سیارے کے ٹکراؤ کے بعد لاوا اور چٹانیں خلا میں پھیل گئے اور جب یہ لاوا ٹھنڈا ہونا شروع ہوا تو یہ کرسٹلز بن گئے۔

محققین کے مطابق یہ کرسٹلز اس ٹکراؤ کے بعد بنے تھے اور اب چونکہ ہمیں معلوم ہوچکا ہے کہ یہ کرسٹلز کتنے قدیم ہیں تو ہم چاند کی عمر کا تخمینہ بھی لگا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نظام شمسی چاند سے 11 کروڑ سال قبل تشکیل پا گیا تھا۔

محققین نے تسلیم کیا کہ چاند کی حقیقی عمر کا تعین بہت مشکل ہے مگر تحقیق کے نتائج سے اس کا تخمینہ ضرور لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرقون کرسٹلز زمین، مریخ اور چاند پر ملنے والی قدیم ترین دھات ہے۔ اور زرقون بہت سخت جان دھات ہے جو چٹانوں کی ٹوٹ پھوٹ کے دوران بھی محفوظ رہتی ہے۔

محققین کے مطابق زمین کی عمر 4 ارب 50 کروڑ سے 4 ارب 60 کروڑ سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ جبکہ چاند کی عمر 4 ارب 46 کروڑ سال کے قریب ہے۔ اس نئی تحقیق کے مطابق زمین اور چاند کی عمر میں صرف چند سالوں کا فرق ہی سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ ناسا کی جانب سے کیا گیا اپولو 17 وہ آخری مشن تھا جب انسانوں نے آخری بار چاند پر قدم رکھے تھے۔ اپولو 17 کے بعد سے کوئی انسان چاند پر نہیں گیا، اس دوران چاند سے لائے گئے نمونوں پر ابھی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی