پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی کو عبرت ناک شکست

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 8 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نتیجتاً پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، بابراعظم نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد حارث 40 اور ڈاؤسن شاناکا 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ وہاب ریاض 8 ، جمی نیشم 6 ، صائم ایوب 3 اور ٹام کوہلر نے ایک رن بنایا۔

اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ ہدف 14.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 62، راسی وین ڈیر ڈسن 42 اور آصف علی نے 13 گیندوں پر 29 رنز اسکور کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp