سی سی پی او لاہور کی تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی درخواست خارج

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی درخواست پر فیڈرل سروس ٹربیونل نے 13 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عموما 5 سے 6 سال کی عمر میں بچے کو پہلی کلاس میں داخلہ دیا جاتا ہے، 15 سے 16 کی عمر میں بچہ میٹرک کا سرٹیفکیٹ حاصل کرتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے 1979 میں 16 برس کی عمر میں میٹرک مکمل کیا، غلام محمود ڈوگر کا موقف مان لیا جائے تو اسکے مطابق ساڑھے 13 سال کی عمر میں میٹرک کیا۔

فیصلے کے مطابق غلام محمود ڈوگر دستاویزات میں اپنی بتائی گئی تاریخ پیدائش ثابت نہیں کر سکے، جس کے باعث  غلام محمود ڈوگر کی تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘