امریکی ریاست مین میں ایک شخص کی فائرنگ سے 22 افراد ہلاک، 60 زخمی

جمعرات 26 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی شمال مشرقی ریاست ’مین‘ میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

امریکی خبر رساں ادارے ’این بی سی نیوز‘ کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی ریاست مین میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا جس کے تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام نے فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کی تصویر بھی جاری کی ہے جس کا نام رابرٹ کارڈ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارڈ کو مین میں امریکی فوج کے ریزرو ٹریننگ سینٹر میں آتشیں اسلحہ کے انسٹرکٹر کے طور پر تربیت دی گئی تھی، اس نے گرمیوں کے دوران 2ہفتے نفسیاتی سیشن لیتا رہا ہے۔

پولیس نے لمبی بازو والی بھوری قمیض اور گہرے  رنگ کی فوجی پتلون پہنے ایک داڑھی والے شخص کی 2تصاویر شیئر کی تھیں جس نے رائفل اٹھائی ہوئی تھی، پولیس نے مسلح شخص کے بارے میں عوام سے معلومات طلب کی ہیں۔

ریاستی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘لیوسٹن میں ایک شوٹر ہے، ہم لوگوں سے کہتے ہیں کہ براہ کرم دروازے بند کرکے اپنے گھر کے اندر رہیں۔‘

مین کے مقامی سن جرنل اخبار کے مطابق بندوق بردار نے ایک بار، ایک باؤلنگ ایلی اور وال مارٹ ڈسٹری بیوشن سنٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے امریکا کے صدر جوبائیڈن کو فائرنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور انہوں نے ’مین‘ کے گورنر جینٹ ملز، سینیٹرز اینگس کنگ اور سوسن کولنز اور کانگریس مین جیرڈ گولڈن سے بھی فون پر انفرادی طور پر حملے کے بارے میں بات کی تھی اور حملے کے بعد مکمل تعاون کی پیشکش کی تھی۔

اگر حالیہ واقعے میں امریکا میں 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ حملہ اگست 2019 کے بعد سے امریکا میں سب سے مہلک اجتماعی فائرنگ کا واقعہ ہو گا، جب ایک بندوق بردار نے ایل پاسو والمارٹ میں خریداروں پر اے کے 47 رائفل سے فائرنگ کی تھی جس میں 23 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

امریکا میں 2022 میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے 647 واقعات ہوئے تھے ، بشمول Uvalde، Texas میں ایک پرائمری اسکول جہاں ایک نوجوان بندوق بردار نے 19 چھوٹے بچوں اور دو بالغوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق اس سال امریکا میں تقریباً 679 بڑے پیمانے کے فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp