ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا عمران بےحیائی کی تصویر بن چکا: ترجمان پی ڈی ایم

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب کر لیا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو اقتدار تک پہنچایا یہ آج اسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے، عمران خان اپنے محسن کے ساتھ وہی کچھ کر رہا ہے جو جہانگیر ترین کے ساتھ کرتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو بیلیسنگ ایکٹ کے تحت نااہل کروایا، عمران خان نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان جیسا آئین کش، محسن کش اور سیاسی خودکش قوم کی قیادت کے قابل نہیں، دن رات ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا عمران بےحیائی کی تصویر بن چکا ہے۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان وزیراعظم تو کیا وزیراعظم ہاؤس کے آگے سے بھی گزرنے کےاہل نہیں رہے، وائٹ پیپر جاری کرنے سے عمران خان کے بلیک کریکٹر کو وائٹ نہیں کیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم