لاہور: 3 بھائیوں سمیت 5 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے نواحی علاقے چوہنگ میں 3 بھائیوں سمیت 5 افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد مبینہ مرکزی ملزم کو پولیس نے ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم نے مقتولین اور ملزمان میں اراضی کا ایک ہی دادا سے بٹوارا شروع ہوا ، واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

واضح رہے ہفتہ کے روز تھانہ چوہنگ کی حدود میں اراضی کے تنازع پر 2 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر 3 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا  تھا، واقعہ میں 5 سالہ بچہ بھی زخمی ہوا تھا۔

واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے تھے، دل دہلا دینے والی واردات میں قتل ہونے والوں میں 3 بھائی،ایک کزن اور ایک ملازم شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے مقتول شہزاد کی بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا، مقدمہ میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی تھیں، ایف آئی آر میں غلام صابر اور مبشر طفیل کو نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں حافظ محمد مرتضیٰ، غلام مصطفیٰ، ملک شہزاد، ملک خادم حسین اور فہد شامل ہیں۔

یاد رہے  نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور ورثا کو انصاف فراہم  کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب

بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن کر جمہوریت کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری

پی ٹی آئی احتجاج: صوبائی وزیر شفیع جان کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، سیکیورٹی ہائی الرٹ

بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں صدر کی کمانڈنگ پریڈ، 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟