عالیہ صدیقی نے شوہر پر ریپ کا الزام عائد کردیا ، مقدمہ درج

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنے اداکار شوہر پر ریپ کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

بھارت کے اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر نواز الدین صدیقی پر ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

 عالیہ صدیقی نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر اداکار کو ’’ بدتمیز ‘‘ قرار دیا اور ان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

انھوں نے اپنے شوہر اور سسرال پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کے بچوں کو اپنی تحویل میں لینا چاہتے ہیں۔ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ( نواز) طاقت سے مجھ سے بچے چھیننا چاہتا ہے ، وہ ایک بزدل باپ ہے۔  وہ اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کر رہا ہے۔  اسے یہ نہیں پتہ کہ سب سے بڑی طاقت اوپر ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ نوازالدین کو اس بات کا کوئی علم نہیں کہ بچوں کی پرورش کیسے ہوتی ہے ؟ اس کا بچوں کی پرورش میں کوئی کردار نہیں ہے ، اسے یہی نہیں پتہ کہ باپ ہونا کیا ہوتا ہے۔ انھوں نے نواز الدین صدیقی سے کہا کہ تم پیسے سے کتنے لوگوں کو خرید لو گے ،  لیکن میرے بچے نہیں چھین سکتے۔  کبھی نہیں چھین سکتے۔

انسٹا گرام پر ہندی زبان میں لکھی گئی پوسٹ میں عالیہ صدیقی نے کہا کہ گزشتہ روز ورسووا تھانے میں  ریپ کا مقدمہ ( شواہد کے ساتھ ) درج کروایا ہے۔  میں اپنے معصوم بچوں کو ان سنگدل لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں جانے دوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالیہ صدیقی اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کرچکی ہیں کہ وہ انھیں کھانا ، بستر حتیٰ کہ باتھ روم بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔

یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کی سن دو ہزار دس میں شادی ہوئی تھی ، ان کے دو بیٹے ہیں۔ سن دو ہزار اٹھارہ میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ، عالیہ نے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا تھا ۔ بعد ازاں دونوں کے مابین صلح ہوگئی۔

تاہم سن دوہزار اکیس میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘