نگراں وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن کے ذریعے شاعر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 نومبر بروز جمعرات یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل ہو گی،9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے طور پر یومِ پیدائش منایا جائے گا۔
واضح رہے کہ 9 نومبر علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے، علامہ اقبال برصغیر پاک و ہند کے عظیم شاعر تھے، انہیں شاعر مشرق کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔