آن لائن دھوکا دہی کے خاتمے کے لیے ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کے درمیان مفاہمتی یادداشت

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون کے طریقہ کار کو باضابطہ بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

 پیر کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ مفاہمت نامہ ملک کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو سائبر کرائم اور دھوکا دہی کے خطرات سے بچانے کے لیے مستقبل میں تعاون اور استعداد کار بڑھانے کے لیے کام کرے گا۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ (پی ایس پی) اور چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے ایس ای سی پی ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

عاکف سعید نے ایف آئی اے کی جانب تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے کی تعریف کی اور اپنے افسران کی استعداد کار بڑھانے بالخصوص فرانزک شواہد جمع کرنے کے حوالے سے ادارے سے تعاون کی درخواست کی۔

ڈی جی ایف آئی اے نے اس بات کی تصدیق کی کہ مفاہمتی یادداشت مشترکہ وسائل اور بنیادی ڈھانچے کے استعمال میں بھی سہولت فراہم کرے گی جس سے غیر قانونی ڈیپازٹ لینے اور عوام کو متاثر کرنے والے فراڈ سے متعلق تحقیقات کو زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے ایس ای سی پی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام شروع کرنے کی چیئرمین کی تجویز سے اتفاق کیا۔

دونوں سربراہان نے معلومات کے مؤثر تبادلے کے لیے ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کے علاقائی دفاتر سے فوکل پرسنز کی تقرری پر بھی اتفاق کیا۔

ایس ای سی پی کے ہیڈ آف پراسیکیوشن اینڈ لیگل افیئرز مظفر مرزا نے ایس ای سی پی کے مینڈیٹ اور پراسیکیوشن میکانزم پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟