پاکستان میں مقیم افغان ‘اسماعیلی’ شہریوں کو گرفتار نہ کیا جائے، سرکلر جاری

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے ملک میں مقیم غیر قانونی غیرملکیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں افغان ’اسماعیلی‘ شہریوں کو گرفتار نہ کرنے سے متعلق سرکلر جاری کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اس سرکلر میں متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مقیم اسماعیلی افغان شہریوں کی اپنے ملک میں دوبارہ آبادکاری کے لیے کینیڈا غور کررہا ہے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات جلد ہی کیے جائیں گے۔

سرکلر کے ساتھ افغان اسماعیلی کمیونٹی کے افراد کی فہرست بھی تمام چیف سیکریٹریز، چیئرمین نادرا، سیکریٹری وزارت خارجہ  اور وزارت داخلہ کے متعلقہ اداروں کو بھجوائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مزید نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک افغان اسماعیلی کمیونٹی کے افراد کو گرفتار نہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ