پی ٹی آئی تمام تر مشکلات کے باوجود پُرامن جدوجہد جاری رکھے گی، ترجمان تحریک انصاف

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو آئین و قانون کی پاسداری پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

تحریک انصاف نے 27 سالہ سیاسی تاریخ میں اپنے قائد کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیشہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کی۔ پی ٹی آئی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس کی بنیاد قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظریے پر قائم کی گئی۔

ترجمان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف قائدین و کارکنان خصوصاً خواتین کے خلاف جاری بدترین ریاستی جبر و فسطائیت کے باوجود چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق ہمیشہ آئین و قانون کو مقدم رکھا گیا۔

ملک کی مقبول ترین اور وفاق کی علامت جماعت کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت منفی پراپیگینڈا مہم چلائی جا رہی ہے جو یکسر بے بنیاد اور قابلِ مذمت ہے۔

ترجمان کے مطابق ریاستی سرپرستی میں چلائی جانے والی کوئی بھی مہم تحریک انصاف کی عوام میں دن بدن بڑھتی مقبولیت کو کسی طور کم نہیں کر سکتی۔

پاکستان تحریک انصاف اپنے راستے میں آنے والی تمام تر مشکلات اور مصائب کے باجود قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔

اکمل خان باری

گرفتار کارکنان کی رہائی کا مطالبہ

دوسری جانب تحریک انصاف پاکستان کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ اکمل خان باری نے اپنے حلقہ کے 4 کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp