نتاشا علی نے میسج میں ایسا کیا لکھا تھا جس نے صبا قمر کو برہم کر دیا؟

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رئیلٹی شو تماشا سیزن 2 میں کامیاب رہنے کے بعد نتاشا علی آج کل اپنے گھر میں مصروف ہیں۔ وہ اپنی جرات مندانہ شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں مقبول ہوئیں۔ نتاشا کا غصہ اور گیم پلے بہت سے لوگوں کو پسند آیا۔

نتاشاعلی ایاز سموں کے شو میں مہمان تھیں اور انہوں نے ’تماشا گھر‘ میں اپنے اور اپنے سفر کے بارے میں بہت کچھ شیئر کیا۔ انہوں نے صبا قمر کے ساتھ پیش آنے والا ایک عجیب و غریب واقعہ بھی سنایا جس سے صبا واقعی ان سے ناراض ہوگئی تھیں۔

نتاشا سے پوچھا گیا کہ کیا اس نے کبھی غلطی سے کسی کو غلط پیغام بھیجا ہے؟۔

نتاشا نے بتایا کہ فضا علی اور صبا قمر سے میری دوستی تھی۔ ان دنوں فضا حال ہی میں لاہور شفٹ ہوئی تھی۔ نتاشا نے کہاکہ وہ فضا کو میسج کرنا چاہتی تھیں کہ ’جب وہ (فضا) آئے تو صبا کو اپنے ساتھ نہ لانا‘۔ تاہم یہ میسج فضا کو بھیجنے کے بجائے غلطی سے صبا کو چلا گیا۔ جس سے صبا واقعی پریشان ہوگئی۔

آخر کار اس کے اور صبا کے درمیان معاملات طے پا گئے لیکن اُس وقت صبا واقعی اس سے ناراض ہو گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟