‘ہانیہ عامر اور یشمہ گل کی وائرل ویڈیو:’فلسطین میں قتل عام، نسل کشی ہو رہی ہے جبکہ ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چپ۔۔۔

بدھ 25 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر جو اپنے فیشن اسٹائل اور انداز کی وجہ سے اکثرسرخیوں میں رہتی ہیں، کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر اور اداکارہ یشمہ گل کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ گاڑی میں سفر کرتے ہوئے گانا گنگنا رہی ہیں۔

صارفین کو ان کا یہ انداز پسند نہ آیا اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پاکستانی اداکاراؤں کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں تباہی جاری ہے، قتل عام اور نسل کشی ہو رہی ہے جب کہ ہماری میڈیا انڈسٹری اس قسم کے مواد دیکھ کر خاموش ہے۔

ڈاکٹر سعدیہ لکھتی ہیں کہ ہانیہ عامر ان دنوں دنیا بھر میں نظر آرہی ہیں، ایک پوسٹ، ایک کہانی شیئر کر کے سمجھتے ہیں کہ یہ سب کافی ہے۔ انہیں احتجاج کرنا چاہیے تھا جیسے نیو یارک، لندن اور یہاں تک کے ہندوستان کی مشہور شخصیات نے کیا لیکن یہاں تو گانے بجنے سے نہیں رکتے۔

صارف نے مزید لکھا کہ میرا مشورہ ہے کہ اس ویڈیو کلپ کو بغیر آڈیو کے دیکھیں کیونکہ اس سے آپ کی کیلوریز جل جائیں گی، اور آپ کا بلڈ پریشر ہائی ہو جائے گا۔

ہانیہ عامر کے ایک مداح نے لکھا کہ اس طرح تفریح کرنا ٹھیک ہے لیکن ان دنوں میں اس کو پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداکاراؤں کو ترکی کی مشہور شخصیات سے کچھ سیکھنا چاہیے۔

جہاں کئی صارفین ہانیہ عامر اور یشمہ گل پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں ان کے حامی بھی سامنے آ گئے۔ ایک صارف نے کہا کہ ہم سب اپنی زندگیاں ایسے ہی گزار رہے ہیں اور اس میں کچھ برا نہیں ہے۔ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ایک بزنس ہے اور پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ بھی۔ ساتھ ہی انہوں نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیوٹ ہے، ان پر یہ سب جچتا ہے۔

رابعہ لکھتی ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانوں کو تمام ٹی وی ڈراموں اور تفریحی شوز کا بائیکاٹ کرنا چاہیےاور متحد ہو کر ان مافیاز کوتوڑنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

اینتھروپک نے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا، حساس شعبوں میں حفاظتی پابندیاں برقرار

خیبر پختونخوا میں بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟