فلسطینی مخالف برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کابینہ سے کیوں نکالی گئی؟

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے فلسطین کے حق میں مظاہرے پر تبصرہ کرنے پر وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کردیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے پیر کے روز بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کر دیا ہے، سویلا بریورمین نے فلسطینیوں کے حامی مارچ کو پولیس کے ذریعے ہینڈل کرنے پر تنقید کی تھی۔

حزب اختلاف کے قانون سازوں اور اپنی ہی حکمران کنزرویٹو پارٹی کے ممبران کی جانب سے بریورمین کو برطرف کرنے کے لیے رشی سوناک پر دباؤ تھا، برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے خاتون وزیر داخلہ کو عہدہ چھوڑنے کو کہا جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

سویلا بریورمین کی جگہ برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ کی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے ایک مضمون شائع کرکے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں سے متعلق پولیس پر’دوہرا معیار’ اپنانے کا الزام لگایا تھا، جس پر برطانیہ کے اپوزیشن رہنماؤں نے کہا تھا کہ وزیر داخلہ نے فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر آنے والے مظاہرین کو طاقت کے کچل دینے کی بات کرکے تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔

وزیر داخلہ نے احکامات کے باوجود پولیس کی جانب سے فلسطین ریلی کے شرکا پر طاقت کا استعمال نہ کرنے پر ڈیپارٹمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور فلسطینیوں کو غزہ میں قتل و غارت گری کی وجہ قرار دیا تھا۔

بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ نے اسرائیلی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کئی رشتے دار اسرائیلی فوج میں ہیں اس لیے وہ جانتی ہیں کہ اسرائیلی فوج دنیا کی بہترین اور پیشہ ور فوج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘