اسموگ: پنجاب کے 6 شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری تبدیل کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے دفاتر میں ہفتے میں 2 روز ’ورک فروم ہوم‘ کی پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکول اور کالجز ہفتے کو بھی بند رکھے جائیں۔

لاہور سمیت پنجاب میں بڑھتے ہوئے اسموگ کے حوالے سے ہارون فاروق سمیت دیگر شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ کمشنر لاہور یہاں آکر بڑی باتیں کرتے ہیں مگر کام کچھ نہیں کیا، کمشنر لاہور اسموگ کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے سب کچھ بند کردیا جاتا ہے۔

ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ جھنگ ،حافظ آباد ،ننکانہ، خانیوال، بہاولنگر، اور شیخوپورہ میں فضا بہت  آلودہ ہے، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی جو ویڈیوز سامنے آرہی ہیں وہ افسوس ناک ہے، جھنگ ،حافظ آباد ،خانیوال ،ننکانہ ،بہاولنگر اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری تبدیل کیا جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے چھٹی کی سب افسر اور ذمہ دار چھٹیوں پر چلے گئے، اگر پانچ منٹ میں ٹریفک بند ہو تو پورے شہر میں نظام درم برہم ہوجاتا ہے، چیف سیکریٹری پنجاب ان افسروں کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے نے صرف 70 روز میں انڈر پاس تعمیر کیا ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے استہزائیہ انداز میں کہا کہ آپ تو انڈر پاس بنانے میں ماہر ہوگئے ہیں لیکن باقی چیزوں کو بھی دیکھیں، اس پر آپکو ستارہ امتیاز ملنا چاہیے اس تعمیر کے بعد جو اسموگ آئے گی وہ پوری سردیاں ہم بھگتیں گے۔

عدالت نے تمام اسکول اور کالجز کو ہفتے کے روز بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دفاتر میں ہفتے میں دو روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے، عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کی ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن کے ساتھ میٹینگ منعقد کروانے کی بھی ہدایت کی۔

جسٹس شاہد کریم نے ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن کو اپنی ملاقات میں چیف سیکریٹری پنجاب کو عدالتی احکامات کے بارے میں بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار