آزاد ریاست فلسطین کا قیام
15 نومبر 1988 کو آج ہی کے دن بطور آزاد ریاست فلسطین کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اس کا پس منظر یہ ہے کہ اکتوبر 1974 میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس نے تنظیم آزادی فلسطین کو فلسطینی عوام کے نمائندے کے طور پر تسلیم کیا۔ علاوہ ازیں اجلاس نے فلسطینیوں کے لیے آزاد ریاست کے قیام کے حق کی فوری توثیق بھی کی، جس کے بعد فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی قانون ساز تنظیم فلسطینی نیشنل کونسل نے 15 نومبر 1988 کو باضابطہ طور پر ریاست فلسطین کے قیام کا اعلان کیا اور یاسر عرفات نے ریاست فلسطین کے پہلے صدر کا عہدہ سنبھالا۔
1969 میں بھارتی صدر وی وی گیری نے خان عبدالغفار خان کو نہرو امن ایوارڈ سے نوازا۔
1971 ء میں آج ہی کے دن معروف ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے ایک اشتہار کے ذریعے پہلے سنگل چپ مائیکروپروسیسر(سی پی یو) کی فروخت کا اعلان کیا۔














