کوئی عسکریت پسند نہیں ہوں کہ 3 دن کا تشدد برداشت کر سکوں، ذلفی بخاری

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات قائم کرنے والے عمران خان کے قریبی لوگ تھے، فرح گوگی نے کرپشن کی تو انہیں سخت سزا ملنی چاہیے۔ عثمان بزدار عمران خان کی غلط چوائس تھی جس کا چیئرمین پی ٹی آئی کو احساس ہو گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوئی ملیٹنٹ (عسکریت پسند) تو نہیں ہیں کہ 3 دن کا تشدد برداشت کر سکیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھی ذلفی بخاری نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں عمران خان کو احساس ہو گیا تھا لیکن عثمان بزدار کو ہٹانا مناسب نہیں تھا۔

ذلفی بخاری نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اگر فرح گوگی نے کرپشن کی ہے تو انہیں سخت سزا ملنی چاہیے۔

صحافی نے ذلفی بخاری سے سوال کیا کہ اگر آپ پاکستان میں ہوتے تو پریس کانفرنس کرتے جس پر ذلفی بخاری نے جواب میں کہا ’نہیں کرتا یار، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کسی کو ہیرو بننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، میں کوئی ٹرین ملیٹنٹ (عسکریت پسند) نہیں ہوں یا ملٹری کے ساتھ ٹریننگ نہیں کی کہ 3 دن کا ٹارچر برداشت کر سکوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جو بھی اغوا ہوا، میں نے ٹوئٹر پر ہمیشہ کہا کہ جلد سے جلد پریس کانفرنس کرو اور اپنی فیملی کے پاس واپس پہنچو، کیوں کہ آپ ملیٹنٹ تو ہیں نہیں کہ آپ یہ برداشت کر سکیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp