تحریک انصاف نے شاہ محمود کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

پیر 27 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے متعلق اسپیکر راجا پرویز اشرف کو خط لکھتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے خط میں چیئرمین نیب کی تقرری پی ٹی آئی کے نامزد کردہ قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے ساتھ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو شاہ محمود قریشی کی بطور قائد حزب اختلاف نامزدگی کے لیے لکھا خط اسپیکر آفس کو موصول ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی جانب سے لکھے گئے خط میں لاہور ہائیکورٹ کے 20 فروری کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

خط میں اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر اسپیکر سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے باعث دعوٰی کیا ہے عدالتی حکم نامے کے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے۔

عامر ڈوگر کے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کا ہونا چاہیے، اس لیے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے۔

خط کے مطابق نیب قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی تقرری قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے ہونی ہے۔ لہذا آفتاب سلطان کے استعفے کے بعد نئے چیئرمین نیب کی تقرری پر پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر مطلوبہ مشاورت کا عمل مکمل کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اپنے خط کے ساتھ عدالتی فیصلے کے بعد بحال ہونیوالے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی