حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے کی کمی کی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 47 پیسے سستا کیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 296 روپے 71 پیسے میں دستیاب ہو گا۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت 204 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے ایک پیسے سستا ہو کر 180 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے