17 نومبر 2002 کو جنرل مشرف نے پاکستان کے صدر کے طور پر حلف لیا۔
انہوں نے فوجی انقلاب کے3 سال بعد اپریل 2002 میں ایک صدارتی ریفرنڈم کرایا تھا ۔ اس ریفرنڈم کے نتائج حیرت انگیز حد تک ان کے حق میں تھے جن کے مطابق 98 فیصد عوام نے انہیں آئندہ 5 سالوں کے لیے صدر منتخب کیا تھا۔ تاہم سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے اس ریفرنڈم کو ماننے سے انکار کر دیا تھا اور اس کا باقاعدہ بائیکاٹ کیا تھا۔ اسی سال اکتوبر میں عام انتخابات ہوئے جس میں جنرل مشرف کی حمایت یافتہ پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم) نے قومی اسمبلی کی 118نشستیں جیتیں۔
سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے باوجود مسلم لیگ (ق ) حکومت بنانے کے قابل نہ تھی تاہم وہ ایم کیو ایم اور پی پی پیٹریاٹ کی مدد سے حکومت بنانے میں قائم ہوئی اورمیر ظفر اللہ جمالی کو وزیر اعظم بنایا گیا۔ اس کے بعد مشرف نے قومی اسمبلی سے 17ویں آئینی ترمیم منظور کروائی اور پاکستان کے باوردی صدر ہونے کا قانونی جواز لے کر 2008 تک کرسی صدارت پر براجمان رہے۔
آج قبل از وقت پیدائش کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ اس کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔
آج طلبا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
آج بدمعاشی اور بداخلاقی کے خلاف آواز اٹھانے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس روز شرکاء bullying کے خلاف عوامی موقف اختیار کرنے کے لیے گلابی “پلیج شرٹ” پر دستخط کرتے ہیں اور پہنتے ہیں۔
1558 میں ملکہ الزبتھ اول 25 سال کی عمر میں انگلستان کے تخت پر براجمان ہوئیں۔
1928 میں کارٹون کردار ‘مکی ماؤس’ تخلیق کیا گیا۔














