سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.898 ارب ڈالر ہو گیا

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آر ڈی اے)کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 6.898 ارب ڈالرسے تجاوز کر گیا ہے جب کہ سرمایہ کاری کاحجم 753 ملین ڈالر ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ 142 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 کے بعد سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ مجموعی طور پر 6.998 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں ارسال کیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020کے بعد سے لے کر اب تک سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں مجموعی طور پر 753 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے ہی کے ذریعہ پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ اعدادوشمار کے مطابق سمندرپار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 کے بعد سے لے کراب تک نیا پاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 412 ملین ڈالر اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم