2023 میں اچھی صحت کیلئے اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2023 میں خود کو زیادہ صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو ایک مخصوص غذا کا استعمال عادت بنالیں۔

بحیرہ روم کے خطے کے رہائشیوں کی غذا کو 2023 کے لیے بہترین صحت بخش غذا قرار دیا گیا ہے۔

یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کی جانب سے 2023 کے لیے بہترین غذاؤں کی فہرست جاری کی گئی اور مسلسل چھٹے سال Mediterranean ڈائٹ کو بہترین قرار دیا گیا۔

اسپین، یونان، اٹلی اور فرانس جیسے ممالک کے شہریوں کی یہ عام غذا پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی، زیتون کے تیل وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے (سرخ گوشت کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے) جس کو مختلف امراض جیسے امراض قلب، ذیابیطس اور موٹاپے کی روک تھام کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

دوسرے نمبر پر ڈیش ڈائٹ رہی جو بنیادی طور پر فشار خون سے مقابلے کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے۔

ڈیش ڈائٹ میں پھلوں، سبزیوں اور اناج کے ساتھ دودھ سے بنی کم چکنائی والی مصنوعات کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

تو بحیرہ روم کے خطے کی غذا کئی برسوں سے بہترین کیوں قرار دی جارہی ہے؟ اس کی چند وجوہات درج ذیل ہیں۔

بھوک کو کنٹرول کرتی ہے
یہ غذا سست روی سے ہضم ہوتی ہے جس کے باعث پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ وقت تک برقرار رہتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی
اگر آپ اس غذا کا استعمال عادت بنالیتے ہیں تو پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ وقت تک برقرار رہتا ہے جس کے نتیجے میں بے وقت کچھ کھانے کی ضرورت نہیں رہتی، اس کے نتیجے میں جسمانی وزن میں بتدریج کمی آتی ہے۔

دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے
اس غذا میں شامل تمام چیزیں دل کی صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں۔

زیتون کا تیل اور گریاں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لیے فائدہ مند ہیں۔

پھلوں، سبزیوں اور بیجوں سے شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ مچھلی بلڈ پریشر کی سطح کم کرتی ہے۔

ان سب کے نتیجے میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

دماغی صحت
دل کے ساتھ ساتھ یہ غذا دماغ کے لیے بھی مفید ہے۔

ہائی بلڈ پریشر سے بچانے کے لیے مفید غذائیں

نقصان دہ چکنائی اور پراسیس غذاؤں کا استعمال ورم کا خطرہ بڑھاتا ہے جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور یہ غذائی پلان عمر بڑھنے کے باوجود دماغی افعال کو درست رکھتا ہے۔

ذیابیطس اور بلڈ شوگر سے تحفظ
چونکہ اس غذا میں پھلوں، سبزیوں اور صحت کے لیے مفید چکنائی پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے تو یہ بلڈ شوگر کو صحت مند سطح پر رکھنے کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔

اس طرح ذیابیطس کے شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp