’رمضان میں غزہ میں بمباری میں نے رکوائی‘: ’مودی جی، کسی کو بول کر گلوبل وارمنگ بھی کچھ دن رکوا دیں‘

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے اسرائیل کو پیغام بھیجا تھا کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں غزہ پر فضائی حملے بند کرے۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے ایک ہندی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔

سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی ہندی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رمضان کے مہینے میں میں اپنے خصوصی نمائندے کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے پاس بھیجا، اور انہیں پیغام پہنچایا کہ وہ رمضان جیسے مقدس مہینے میں بمباری نہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ان اقدامات کی تشہیر نہیں کرتے۔

 مودی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن رمضان کے آخری دو تین دنوں میں وہاں پر تشدد کے واقعات  رونما ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر آپ سب مجھے گھیر لیتے ہیں، لیکن دیکھیں میں نے غزہ کے مسلمانوں کے لیے کیا کیا۔

ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس پر مختلف تبصرے شروع ہو گئے۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ مودی نے تو غزہ کی جنگ بھی رکوا دی۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ نریندر مودی نے غزہ وار رکوا دی لیکن کسی کو اس کا پتہ نہیں چلا۔

ایک پیج کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی ایم مودی نے رمضان کے دوران غزہ جنگ روک دی۔ یہ وہ واحد بے لوث لیڈر ہیں جو کبھی جھوٹ نہیں بولتے اور کسی چیز کا کریڈٹ نہیں چاہتے۔

انہوں نے طنزاً کہا کہ مودی اپنی بیوی اور انڈیا کے معروف صحافی رویش کمار کے علاوہ کسی چیز سے نہیں ڈرتے، پھر بھی ایسے انسان کو لوگ ’مسلم مخالف‘ اور ’موت کا سوداگر‘ کہتے ہیں۔

ایک صارف نے خاتون اینکر کی حیرانی والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب کوئی آپ کے سامنے جھوٹ بول رہا ہو لیکن آپ کو حقیقت معلوم ہو۔

امر جیوتی نامی صارف نے لکھا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ نریندر مودی بہترین فلم ڈائریکٹر یا اسکرپٹ رائٹر بن سکتے ہیں۔

بشریٰ رحمان لکھتی ہیں کہ ’مودی جی، کسی کو بول کر گلوبل وارمنگ بھی کچھ دن رکوا دیں‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا واقعی مودی سچ کہہ رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ بین الاقوامی میڈیا کی سرخیوں میں کیوں نہیں تھا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ