اسرائیل دنیا کی واحد نسل پرست اور انتہا پسند ریاست ہے، اسرائیلی نژاد برطانوی مؤرخ ایوی شلائم

جمعہ 17 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی نژاد برطانوی مؤرخ ایوی شلائم نے کہا ہے کہ اسرائیل دنیا میں واحد ریاست ہے جو نسل پرست اور انتہا پسند ہیں۔ اسرائیل میں موجود اس وقت نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت اسرائیل کی تاریخ کی سب سے فاشسٹ حکومت ہے۔

مؤرخ ایوی شلائم نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں قائم نیتن یاہو کی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق یہودیوں کو مخصوص حقوق دیے گئے ہیں،  جو اس سرزمین پر رہنے والے باقی کسی کو نہیں دیے گئے۔

ایوی شلائم نے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت اس قدر فاشسٹ ہے کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں غزہ کی پٹی پر جو مغربی کنال کا حصہ ہے وہ صرف یہودیوں کا ہے جبکہ وہاں مقیم فلسطینیوں کو اس سرزمین میں رہنے کا کوئی حق نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ابھی تک کسی بھی ریاست میں اس طرح کی سخت پالیسی نہیں دیکھی، لیکن یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے کیونکہ 2008 میں ہی اسرائیلی حکومت نے یہ قانون بنا لیا تھا کہ اس سرزمین پر رہنے والے یہودیوں کو خودارادیت کے منفرد حقوق حاصل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کے بعد یہ بات واضح ہوچکی تھی کہ فلسطینی جو اسرائیل کی آبادی کا پانچواں حصہ ہیں، وہ اسرائیل میں دوسرے درجے کے شہری کہلائیں گے جبکہ یہودیوں کو ان کے مقابلے میں خودارادیت کے منفرد حقوق حاصل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس قانون کے پاس ہونے کے بعد اقوام متحدہ میں اسرائیل وہ واحد ریاست ہے جس کو وہ جانتے ہیں کہ دنیا میں اس کے جیسی نسل پرست، فاشسٹ اور انتہا پسند ریاست کوئی نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp