20 نومبر : جب ضیاء الحق سائیکل پر سوار ہوئے

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

20 نومبر 1979 کی صبح راولپنڈی، اسلام آباد کے  لوگوں تک مسجد الحرام پر حملے کی خبر پہنچی تو انہوں نے مزید تفصیل جاننے کے لیے اخبارات کے دفاتر میں رابطہ قائم کرنا شروع کیا۔ لوگوں کا ہجوم فوارہ چوک کے پاس موجود تھا جب صدر ضیاء الحق سائیکل پر وہاں سے گزرے۔ جنرل چشتی کے مطابق کسی نے جنرل ضیاء الحق سے سوال کیا کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے تو انہوں نے جواب دیا ‘کچھ اطلاعات کے مطابق اس حملے کی سازش امریکیوں نے کی ہے’ یہ سننے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے امریکہ مردہ باد اور جنرل ضیاء زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔ بعد ازاں طلباء کی بڑی تعداد نے پہلے تو امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا اور پھر اسے نذر آتش بھی کر ڈالا۔ ویسے اس حوالے سے ایک دوسری رائے یہ بھی ہے کہ کسی نے ریڈیو پر غلط خبر چلا دی تھی کہ ‘اس حملے میں امریکہ ملوث ہے’ جس کے بعد مظاہرین نے سفارتخانہ جلا ڈالا۔

 


20 نومبر 1750میں آج ہی کے دن ریاست میسور کے حکمران  سلطان ٹیپو پیدا ہوئےتھے۔


آج دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔


1984 میں فیض احمد فیض کا لاہور میں انتقال ہوا۔


سال 2000 میں ائیر چیف مارشل مصحف علی میر نے چیف آف ائیر اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔


سال 2009 میں سابق نگران وزیراعظم اور سینئر سیاستدان غلام مصطفی جتوئی کا لندن میں انتقال ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp