نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، کون سے امور زیر بحث آئے؟

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور قونصل جنرل کانرڈ ٹریبل نے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے تعلیم، سیاحت اور امن کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عالمی امن کے لیے کی گئی امریکا کی کاوشوں کو سراہا۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان روایتوں کا امین صوبہ ہے، پاکستان اور امریکا کے مابین دیرپا سفارتی اور دفاعی تعلقات استوار ہیں۔

’پاکستان عالمی امن کے لیے کی گئی امریکا کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔‘

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں امریکی حکومت اور عوام نے تعلیم خصوصاً گرلز ایجوکیشن کے لیے نمایاں تعاون کیا ہے، دہشتگردی، جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے امریکی معاونت کو سراہتے ہیں۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان پولیس کو گاڑیاں، جدید آلات اور ساز و سامان فراہم کیا گیا ہے، پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافے کا یہ منصوبہ امن کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

’بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے موزوں خطہ ہے۔‘

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے  کاروباری مواقعوں کی فراہمی  کے امریکی منصوبے کو بھی سراہتے ہیں، بلوچستان میں امن، تعلیم، خواتین کی معاشی ترقی اور مواصلات سمیت دیگر شعبوں میں جاری امریکی معاونت کے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔

’امریکی سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہیے۔‘

امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و فراہمی انصاف کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں سے مل کر بات کام کررہے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا اور عالمی اداروں نے سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی کھل کر مدد کی ہے۔ بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور قدیم تہذیب کو محفوظ بنانے کے لیے بھی معاونت کریں گے۔

ملاقات کے اختتام پر نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اور امریکی سفیر و قونصل جنرل کے مابین  سوئینر اور تحائف کا بھی تبادلہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

وحدت کالونی سانحہ: سرکاری افسران کے خلاف قتل اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج

فیفا ورلڈکپ 2026 تنازعات کی زد میں: سیاست، مہنگے ٹکٹ اور ماحولیاتی خدشات پر شدید تنقید

پاکستان اور روس کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اقتصادی و توانائی تعاون میں وسعت آ رہی ہے، اویس لغاری

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 10 جون کو طلب، بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟