ٹک ٹاک کا استعمال ترک کرنے کے لیے 30دن کی مہلت

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس نے سرکاری ایجنسیوں کوفونز سے ٹک ٹاک ہٹانے کے لیے 30 دن کا وقت دے دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے الزام لگایا کہ امریکہ غیر ملکی فرموں کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

ترجمان ماو ننگ نے ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ہم ان اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔امریکہ کو کمپنیوں کو دبانا بند کرنا چاہیے اور منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرنا چاہیے ۔

ٹک ٹاک کو ایسے الزامات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کہ وہ صارفین کا ڈیٹا حاصل کرکے اسے چینی حکومت کے حوالے کرتا ہے، کچھ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ ایپ کو سرکاری آلات پر ڈاؤن لوڈ کرنے سے حساس معلومات سامنے آسکتی ہیں۔

یو ایس آفس آف مینجمنٹ اور بجٹ ڈائریکٹر شالندا ینگ نے ایجنسیوں کو بتایا کہ انہیں خفیہ ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ریاست کے جاری کردہ تمام فونز سے ایپ کو ہٹانا ہوگا۔

کینیڈا کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ چیف انفارمیشن آفیسر کے جائزے کے بعد کیا گیا۔

 وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یہ پہلا اور واحد قدم ہوسکتا ہے جسے ہمیں اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مغربی حکام کی حالیہ مہینوں میں مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسے اپنی انٹیلی جنس سروسز سے کوئی مشورہ نہیں ملا کہ وہ امریکہ، یورپی یونین اور کینیڈا کی مثالوں پر عمل کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے