رواں مالی سال کے دوران خوردنی تیل کی درآمد میں کمی واقع ہوئی، ادارہ شماریات

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کی خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 33.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 تک 86 ہزار 335 میٹرک ٹن سویا بین آئل کی درآمد پر 74.766 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.08 فیصد کم ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (ادارہ شماریات) کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 77 ہزار 905 میٹرک ٹن سویا بین آئل کی درآمد پر 1011.732 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال اکتوبر میں 16 ہزار 510 میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا گیا جو ستمبر کے مقابلے میں 49 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سا ل کے پہلے 4 ماہ میں 1.016 ملین ٹن پام آئل کی درآمد پر 964.29 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.45 فیصد کم ہے۔

واضح رہے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9 لاکھ 48 ہزار 457 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمد پر 1.406 ارب ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں