گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں فروری کے دوران سالانہ اورماہانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں ملک میں سرسوں کے ایک لیٹرتیل کی اوسط قیمت 500.03 روپے ریکارڈ کی گئی جوجنوری کے مقابلے میں 0.63 فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 13.94 فیصد کم ہے۔ فروری میں ایک لیٹرسرسوں کی تیل کی اوسط قیمت 503.18 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 581.05 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق فروری 2024 میں ملک میں 5 لیٹرڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی جوجنوری کے مقابلے میں 1.02 فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 6.98 فیصد کم ہے۔

جنوری میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2755.81 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 2932.39 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ڈھائی کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1305.17 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.45 فیصد اورگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 6.59 فیصد کم ہے۔

جنوری میں ڈھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط ماہانہ قیمت 1311.13 روپے اورگزشتہ سال فروری میں 1397.19 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ایک کلو ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں 502.79 اورگزشتہ سال فروری میں 565.11 روپے تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!